5 نومبر 2014 - 11:23
عراق: عاشورا کے موقع پر کامیاب سکیورٹی + تصاویر

عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے عاشورائے حسینی کے موقع پر عزاداران امام مظلوم کو تحفظ فراہم کرنے پر سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حیدر العبادی نے ایک بیان جاری کرکے ان تمام اداروں اور افراد کی کارکردگي کو سراہا جنہوں نے عاشورا کے دوران سکیوریٹی قائم رکھنے میں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ موقع عراق کو دہشت گرد گروہ داعش سے پاک کرنے کےلئے ملت عراق کے اتحاد کا آغاز شمار ہوگا۔ قابل ذکرہے گذشتہ روز ساری دنیا کی طرح عراق میں بھی روز عاشورا منایا گيا تھا۔ اس موقع پر کربلائے معلی میں ستر لاکھ عزادار موجود تھے۔ عراقی حکومت ہر سال کربلا ے معلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں عزاداران سید الشہدا علیہ السلام کے تحفظ کے لئے خصوصی انتظامات کرتی ہے۔ وزیر اعظم حیدرالعبادی نے قریب سے ان انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔ قابل ذکرہے عراق اور پاکستان میں امریکہ، صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں نے عزاداران حسینی پر حملوں کی دھمکیاں دی تھیں جنہیں ناکام بنادیا گيا۔

.......
/169